Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پاکستان کی حق خود ارادیت سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ میں اتفاق رائے سے منظور - Dailyghaznavi
بڑی خبر

پاکستان کی حق خود ارادیت سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ میں اتفاق رائے سے منظور

عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کی پاکستان کی پیش کردہ قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے "عوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس” کے عنوان سے قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ قرارداد کی دنیا کے تمام خطوں سے 72 ممالک نے حمایت کی، قرار داد واضح طور پر غیر ملکی قبضے کے تحت تمام لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے، اس زمرے میں بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیرکے لوگ بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اتفاق رائے سے منظور شدہ قرارداد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے، قرارد کے مطابق لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button