کالم

کرغزستان برادر اسلامی ملک،طلبا پر حملوں کے پیچھے چھپی وجوہات

وفاقی حکومت طلبا کو ریسکیو کرنے کے باوجود پراپیگنڈہ کا توڑ کیوں نہ کرسکی؟
شہباز شریف،اسحق ڈار کی بروقت کوششوں سے طلبا محفوظ ہوئے،میڈیا کا شکریہ
سینٹورس جیسی شاندارSucces storyخاندانی جھگڑے سے تباہی کے دہانے پر
کیا کوئی ہے جو باپ بیٹے کے درمیان صلح کراکر سینٹورس کو بچا سکے؟
المیہ یہ ہے کہ سردار الیاس اور تنویر الیاس کے مشترکہ دوست بھی خود غرض،بے حس نکلے
یاسر الیاس ایک سمجھدار نوجوان،انہیں بھائی اور ”ابا جی”کے درمیان معاملات سلجھانے چاہیں
شہر میں زمرد خان،حنیف عباسی، الطاف بٹ باپ ،بیٹے میں صلح کراسکتے!
عطا اللہ تارڑ ایک سمجھ دار وفاقی وزیر اطلاعات ،میڈیا قانون سازی بارے محتاط ہیں
مبشر حسن کی تعیناتی انکے اقدامات سے الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا، بڑی تنظیمیں سب مطمئن ہیں
میاں نواز شریف کا کارکنوں سے خطاب،کیا سیاسی ججز کیخلاف اعلان جنگ ہے؟
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خستہ ،30سال پرانا اور پرواز کیلئے فٹ نہ تھا،ماہرین
قلم کی جنگ
عقیل احمد ترین
خبریں بہت ساری ہیں۔ جن میں برادر اسلامی ملک کرغزستان میں پاکستانی طلبا و طالبات پر کرغز عوام کا بھیانک تشدد ،آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی گرفتاری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی طرف سے ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی اور فیک نیوز و دیگر مسائل کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی بات اور نوازشریف کی دھواں دھار تقریر ،مریم نواز کے نت نئے انداز شامل ہیں۔
پہلے بات کرتے ہیں وسط ایشیائی ریاست کرغزستان میں پاکستانی طلبا و طالبات کے ہاسٹل پر مقامی جھتوں کے حملے بارے ،یہ سمجھناضروری ہے کہ یہ حملے اصل میں مصری باشندوں اور کرغز کے نوجوانوں کے درمیان تلخی کے بعد شروع ہوئے اور اسکی زد میں تمام غیر ملکی طلبا و طالبات آگئے۔ اس حوالے سے میڈیا کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ رہا۔ معاملہ بروقت ہائی لائٹ ہو جانے کے باعث کرغز حکام پر پریشر آیا ویسے بھی وسط ایشیائی ریاستوں کا پاکستان کے ساتھ بڑا اخلاقی تعلق ہے۔ پاکستان میں موجود کرغزستان” تاجکستان’ ازبکستان اور آذربائیجان کی ریاستوں کے سفرا کرام بہت متحرک بھی ہیں اور انہوں نے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔سنٹرل ایشین ریاست میں پاکستان اور پاکستانیوں کی بڑی قدر ہے ،جو کچھ ہوا وہ یقینا افسوسناک رہا۔ اس حوالے سے میری کرغز حکام سے گزارش ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ کرغزستان میں وہ کون سے عناصر ہیں جو پاکستانی طلبا و طالبات سے بھتہ وصول کرتے ہیں؟ اگر یہ الزام درست ہے تو اس پر کرغزحکام کو ایکشن لینا چاہئے۔ یہاں پر یہ لکھتا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کردار بھی اس حوالے سے اہم رہا ہے لیکن اس پر حکومتی میڈیا ٹیم کوئی خاص کام نہ کرسکی کیونکہ اتوار کی شام تک درجنوں طلبا وطالبات کرغزستان سے بحفاظت پاکستان واپس پہنچا دیئے گئے لیکن حکومتی میڈیا ٹیم نے اس اہم کامیابی کو میڈیا پر اس طرح سے اجاگر نہیں کیا۔
پیارے پڑھنے والو!
اسلام آباد میں بزنس اور دارالحکومت کی ایک شاندار عمارت سینٹورس تباہی کے دھانے پر ہے۔ اصل میں یہ جھگڑا باپ او بیٹوں کے درمیان ہے، جسے بعض لوگ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ سینٹورس کا کامیاب بزنس ماڈل لالچ اور طاقت ،اختیار کی لڑائی کے باعث تباہی کے راستے پر ہے۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی آزادکشمیر کی سیاست میں دلچسپی اور اپنی امارت کے رعب و دبدبے کے شوق نے سینٹورس کو تماشا بنا دیا ہے۔
سینٹورس کے تنازعہ میں آپ کو خود غرضی اور بے حسی بھی نظر آئیگی کہ سردار تنویر الیاس اور انکے والد سردار محمد الیاس کے مشترکہ دوست اس معاملے کو حل نہ کرانے میں دلچسپی نہیں لیرہے، جس سے ایک کامیاب بزنس داغدار ہوگیا۔ میں سردار تنویر الیاس سے کبھی نہیں ملا۔ ان کے اندر دولت اور تکبر کی رعونت نظر آتی ہے لیکن ان کے بھائی سردار یاسر الیاس فرینڈلی اور دولت کی چمک سے دور دکھائی دینے والے شخصیت ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ شہر کے اندر بہت سے ایسے معززین ہیں جو اس خاندان کے آپسی کے تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کراسکتے ہیں جن میں سرفہرست برادرم زمرد خان،برادر حنیف عباسی ،برادرم انجم عقیل احمد خان اورالطاف احمد بٹ جیسے چہرے جن کو اس معاملے کوحل کرانا چاہیے۔
پیارے پڑھنے والو!
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ ایک وکیل ہونے کے ناطے جس محتاظ انداز میں فیک نیوز،ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی اور دیگر قانون سازی پر گفتگو کرتے ہیں ان سے ان کی سیاسی پختگی اور ان کی لیڈر شپ کی تربیت وسوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔عطا اللہ تارڑ کو وفاقی وزارت اطلاعات میں اچھی ٹیم ملی ہے۔ہمارے بھائی برادر مبشر حسن پر اس وقت سب سے زیادہ بوجھ ہے کیونکہ بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر وہ میاں شہباز شریف کی گزشتہ حکومت میں بھی اس عہدے پر رہے ہیں۔لہذا وہ شہباز شریف کی میڈیا کے حوالے سے پالیسیوں کی باریکیوں کوجانتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مبشر حسن کی بدولت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا دونوں،اور بڑی میڈیا تنظیمیں میڈیا کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں۔اس وقت صرف ایس آر بی سی میں تنخواہوں کے کچھ معاملات خراب ہیں ۔ایس آر بی سی ملازمین اب علامتی احتجاج اور مظاہروں کی طرف چل پڑے ہیں جبکہ پی ٹی وی میں بھی اس بار تنخواہ لیٹ ملی ہے۔
لہذا وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ایس آر بی سی اور پی ٹی وی کے فنانس کے معاملات کو Look afterکرنے کے لئے پرانے تجربہ کار انفارمیشن آفیسرز کو ذمہ داریاں دینی چاہیں۔جب پی ٹی وی کو ساڑھے سات ارب صرف بجلی بلوں میں PTVفیس کی مد میں ملتا ہے تو پھر اس سے ایس آر بی سی،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے تمام معاملات کو پر سکون انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔
پیارے پڑھنے والو!
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی مسلم لیگ ن کی ورکنگ پارٹی سے خطاب کو اپنے خلاف استعمال ہونے والے ججز کیخلاف پہلا بانسرکہاجارہا ہے،لگتا ہے کہ میاں نواز شریف عدلیہ میں سیاسی انجینئرنگ کو فلٹر کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں،28مئی کے بعد ہم کو میاں نواز شریف نئے ولولے کے ساتھ نظرآئیں گے۔
پیارے پڑھنے والو!
ایرانی صدر کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر جوگر کر تباہ ہوا وہ 30سال پرانا بیل 212ہیلی کاپٹر تھا، سال 1994۔ رجسٹریشن 6-9207، مینوفیکچرر سیریل نمبر 35071۔ تصویر میں وہی طیارہ ہے جو ایرانی فضائیہ کے استعمال کے دوران پہلے کیموفلاج میں ہے۔ ہیلی کاپٹر صرف (VFR صرف بصری)پرواز کے لیے تصدیق شدہ ہے، اور اس میں صرف 6 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے اسپیئر پارٹس پابندیوں کے تحت ہیں اور مینٹیننس سائیکل مینوفیکچرر کے ذریعہ ریٹائرڈ ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا پاور پلانٹ تقریبا طاقتور طریقے سے لیس نہیں ہے اور نہ ہی ٹربو شافٹ پاور کا اجتماعی ردعمل اتنا تیز ہے کہ بدلتے ہوئے خطوں کی سطح سے پرواز کر سکے، پہاڑی خطوں کے ذریعے بلاتعطل اونچائی پر بھاری بوجھ والی پروازیں کرنے سے قاصر ہے اور نہ ہی اس میں ایویونکس کی صلاحیت ہے مرئیت کے آلے کی لڑائی خاص طور پر ایئر فریم کی اس عمر میں انجن کی پرواز کا وقت دس ہزار سے زیادہ پرواز کے گھنٹوں کے ساتھ،اگر پائلٹ اور/یا پرواز کے منصوبہ ساز اپنے مسافروں کو IFR ایویونکس کے بغیر عمر رسیدہ اور ناقابل اعتبار ہیلی کاپٹر پر چڑھاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button