اہم خبرتازہ ترین

عیدالاضحیٰ اور محرم میں غیرقانونی افغان شہریوں کا پشاور میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ اور محرم میں غیرقانونی افغان شہریوں کا پشاور میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران غیر قانونی افغان شہریوں کے پشاور میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مذہبی تہوار کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، عید اور محرم کے دوران شہر میں غیر قانونی افغان شہریوں کا داخلہ بند کیا جائے گا۔ قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور محرم کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button