اہم خبرتازہ ترین

گرمی کے ستائے عوام کے لئے اچانک زبردست خبر آگئی معمول سے زیادہ بارشوں کا خدشہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

گرمی کے ستائے عوام کے لئے اچانک زبردست خبر آگئی معمول سے زیادہ بارشوں کا خدشہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب سے نم ہوا ملک میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے معمول سے زیادہ بارش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مون سون آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہری علاقوں میں مون سون کی بارشوں اور ہندوکش، کوہ سلیمان اور کرتار کے پہاڑی سلسلوں میں سیلاب کی وجہ سے شہری سیلاب سے بھی خبردار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 18 جون سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔جس کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، 16 سے 18 جون کے دوران کے پی میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا، 18 سے 22 جون تک چترال اور ایبٹ آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ 18 سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان۔ اور خانیوال میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔. 21 سے 22 جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے، 19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں گرمی کی شدت ایک بار پھر بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے آج گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button