تازہ ترینکاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامثبت آغاز، ڈالر مزید سستا، پاکستانیوں کے لئے اچھی خبرآگئی،مزید جانیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامثبت آغاز، ڈالر مزید سستا، پاکستانیوں کے لئے اچھی خبرآگئی،مزید جانیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھا گیا، ڈالر بھی سستا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 78 ہزار 748 کی سطح پر کاروبار کرتا دیکھا گیا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 275 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 710 پوائنٹس کی بینڈ پر رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 679 رہی۔گزشتہ روز حصص مارکیٹ میں 4 کروڑ 97 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ جس کی مالیت 19 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، کاروبار کے دوران ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔ ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button