اہم خبرتازہ ترین

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق کارروائی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی مزید نفری علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو شمالی وزیرستان کے بعد جنوبی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ‘استثنیٰ’ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں نہ لانے پر احتجاج کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button