پاکستانتازہ ترینکاروبار

مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کی آخر کار سنی گئی،یکم اگست سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان

مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کی آخر کار سنی گئی،یکم اگست سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان

مہنگے پیٹرول سے پریشان عوام کی بالآخر سن ہی گئی، کل یکم اگست سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں یکم اگست سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی بالترتیب 6.10 روپے اور 5.50 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے حکومتی اور صنعتی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم اگست 2024 سے آئندہ 15 روز تک پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اس ریلیف کی وجہ کویت پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے ڈیزل پر پریمیم میں 1.50 ڈالر فی بیرل کی کمی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں، امریکا اور چین سے پی او ایل مصنوعات کی کم مانگ بتائی جارہی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر سے کم ہو کر 87.50 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 96.93 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button