دنیا

برطانیہ میں آج سال کا گرم ترین دن رہا

برطانیہ میں آج سال کا گرم ترین دن رہا

 

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث آج سال کا گرم ترین دن رہا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہیتھرو اور کیو گارڈنز میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وسطی لندن میں 19 جولائی کو درجہ حرارت 31.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شدید بارش کے پیش نظر یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جولائی میں اس بار ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت اوسط سے چار سے پانچ ڈگری زیادہ رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button