کاروبار

بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ گورنر سندھ کو سوچنا چاہیے کہ منفی باتوں سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، وہ وزیراعظم سے بات کریں۔مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم صرف پنجاب اور پاکستان چاہتے ہیں، ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہے افراتفری پھیلانے کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے کام کر رہی ہے، یہ درست ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ 200 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، اسی لیے وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں بنی۔ 200 یونٹ کے منصوبے پر کام نہیں ہو سکا۔ ترجمان سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔ قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button