کھیل

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر جیل سے رہائی کیلئے کوشاں

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر جیل سے رہائی کیلئے کوشاں

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر جیل سے رہائی کے لیے کوشاں ہیںآسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر رہائی کے بعد بحالی میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر ان کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد اپریل سے گھریلو تشدد کے الزام میں جیل میں ہیں۔مائیکل سلیٹر کی قانونی ٹیم نے ان کی ضمانت پر رہائی کے لیے برسبین کی عدالت میں درخواست دی ہے۔۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مائیکل سلیٹر نیو ساؤتھ ویلز کے ایک بحالی مرکز میں وقت گزار چکے ہیں۔درخواست میں یقین دہانی مانگی گئی ہے کہ مائیکل سلیٹر پابندیوں کی تعمیل کریں گے اور کہا گیا ہے کہ مائیکل سلیٹر منشیات کا شدید عادی تھا اور اسی وجہ سے ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button