دنیا

مناسب وقت پر اسرائیل کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کی سزا دیں گے: ایرانی کمانڈر

مناسب وقت پر اسرائیل کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کی سزا دیں گے: ایرانی کمانڈر

ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے کہا ہے کہ مناسب وقت پر اسرائیل کو حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی سزا دی جائے گی۔ایک بیان میں آئی آر جی سی کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے کہا کہ بچوں کے قتل میں ملوث اسرائیلی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کو ایرانی سرزمین پر شہید کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو مناسب وقت اور جگہ پر مناسب جواب دیں گے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا ایران کے اسرائیل کو جواب دینے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button