کاروبار

آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کے اثرات، پی ایس ایکس میں تیزی، ڈالر مزید سستا

کراچی / اسلام آباد: آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی سے متعلق معاملات طے پانے کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ تیزی کے باعث حصص کی قیمتوں میں 42 فیصد اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 78 ارب 14 کروڑ 43 لاکھ 11 ہزار 911 روپے کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 315.44 پوائنٹس کے اضافے سے 79333.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء جمعہ کو دونوں زرمبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں چوتھے روز بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا انٹربینک ریٹ 28 پیسے کی کمی سے 278 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 280 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔. چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ انٹربینک میں ڈالر مسلسل چوتھے روز سستا ہوا ہے۔ شرح سود میں کمی کا اصل اثر پیر کو نظر آئے گا۔ حکومت کو سود کی ادائیگی میں ریلیف سے روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ مقامی زر مبادلہ کی منڈیوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جس کے باعث جمعہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 265,900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2,486 روپے کے اضافے سے 226,337 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button