سائنس و ٹیکنالوجی

برطانیہ؛ اگلے سال جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا اعلان

 

لندن: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 1 اکتوبر 2025 سے ٹی وی پر 9 بجے سے پہلے جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی نافذ ہو جائے گی۔حکومتی جماعت لیبر نے بیان جاری کیا جس میں کہا کہ جنک فوڈ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ آن لائن اشتہارات پر بھی مکمل پابندی نافذ کی جائے گی جس کا مقصد بچپن میں موٹاپے کے مسائل سے نمٹنا ہے۔کنزرویٹو پارٹی نے اس سے قبل 2021 میں جب بورس جانسن وزیر اعظم تھے تو پابندی کا فیصلہ کیا تھا لیکن صنعت کو تیاری کے لیے مزید وقت دینے کے لیے اسے موخر کر دیا تھا۔وزیر صحت اینڈریو گیوین نے کہا کہ پابندیوں کے دائرہ کار اور ان کے نفاذ کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کاروباروں کے لیے ہدایت فراہم کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button