اہم خبر

تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے کاہانہ موشی منڈی میں جلسے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ منتظمین سٹیج، خواتین اور مردوں کے انکلوژرز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے اور پرائیویٹ سکیورٹی اور رضاکاروں کے ذریعے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور مناسب پارکنگ کو یقینی بنانا ایونٹ کے منتظمین کی ذمہ داری ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے باہر سے آنے والے… نوٹیفکیشن کے مطابق ریلی میں افغان پرچم نہیں لہرایا جائے گا، ریلی کے منتظمین فوکل پرسن نامزد کریں گے، فوکل پرسن متعلقہ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایس پی ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں گے۔شرائط میں شامل ہے کہ منتظمین ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ایس پی سیکیورٹی لاہور سے تعاون کریں گے، ٹریفک پولیس ریلی کے لیے تفصیلی ٹریفک پلان اور ایڈوائزری جاری کرے گی۔شرائط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق منتظمین ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر لاہور رنگ روڈ اور کاہنہ پر خاردار تاریں لگائیں گے۔ اور میٹنگ ہال اور قنات کے ارد گرد بیرونی دیوار پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی۔ شرائط میں یہ شامل ہے کہ کسی کو بھی کاروبار بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، کسی کو لاٹھی لے کر جلسہ گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اشتعال انگیزیا گستاخانہ نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا کسی ملک سے تعلق رکھنے والے فرد کا پتلا یا جھنڈا جلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button