دنیا

چین: خاتون گورنر کو 58 ملازمین کیساتھ تعلقات کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

چین میں خاتون گورنر کو عملے کے 58 ارکان کے ساتھ جنسی اور رومانوی تعلقات رکھنے اور بدعنوانی کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔اسے بدنام کرنے اور اپنے ملازمین کے ساتھ جنسی اور رومانوی تعلقات رکھنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے، اسے 13 سال قید اور 1 ملین یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ژونگ یانگ، جسے اپنی شکل و صورت کی وجہ سے ‘خوبصورت گورنر’ کہا جاتا ہے، وہ صوبہ گوئژو میں ضلعی گورنر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پر 58 مرد ماتحتوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے اور تقریباً 60 ملین یوآن رشوت لینے کا الزام ہے۔52 سالہ ژونگ یانگ نے 22 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔چینی میڈیا کے مطابق ژونگ یانگ کے خلاف الزامات ایک دستاویزی فلم میں اٹھائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button