Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
سرکاری مفت آٹا سکیم میں خرد وبرد، 4ہزار سے زائد تھیلے غائب، ملزم گرفتار
پاکستانکاروبار

سرکاری مفت آٹا سکیم میں خرد وبرد، 4ہزار سے زائد تھیلے غائب، ملزم گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی میں بلدیہ ملازمین کی ملی بھگت سے مفت آٹا سکیم میں خردو برد ، آٹے کے 4 ہزار سے زائد تھیلے غائب، عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کے بجائے بلدیہ حکام نے ہوٹلوں کو فروخت کردیئے ،ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکاروں میں سے بعض نے سرکاری آٹا اپنے عزیز واقارب میں تقسیم کردیا جبکہ مفت آٹے کے تھیلے ہوٹلوں کو سستے داموں فروخت کردیئے۔عوامی شکایات پر انتظامیہ متحرک، انکوائری کمیٹی نے فوکل پرسن آٹا پوائنٹ میاں انتظار کو قصور وار قرار دے دیا، ملزم نے آٹے کی خورد برد میں قومی خزانے کو تقریباً 51 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ نارنگ منڈی پولیس نے ملزم انتظار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے 10538 تھیلے وصول کیے جن میں سے صرف 6149 تھیلے تقسیم کئے، 4389 تھیلے خورد برد کئے۔

ذرائع کے مطابق آٹے کے 4 ہزار سے زائد تھیلے بلدیہ ملازمین نے اپنے قریبی عزیزوں میں بانٹ دیئے، اس کے علاوہ مفت آٹے کے تھیلے ہوٹلوں کو سستے داموں فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہریوں کی شکایت کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے انکوائری میں فوکل پرسن آٹا پوائنٹ میاں انتظار کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button