Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
اومی کرون بھارت بھی پہنچ گیا ، 2 کیسز سامنے آگئے - Dailyghaznavi
بڑی خبر

اومی کرون بھارت بھی پہنچ گیا ، 2 کیسز سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 2کیسز سامنے آگئے ہیں بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 2کیسز سامنے آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارتی وزرات صحت کے مطابق 46 اور 66 سالہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دونوں افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے والے لوگوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد ویکسینیٹڈ تھے ۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا میں بھی اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی
سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق66 سالہ شخص جنوبی افریقی شہری ہے جو گزشتہ ماہ دبئی کے راستے بنگلورو پہنچا تھا جبکہ 46 سالہ شخص بنگلورو میں ہیلتھ ورکر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button