Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا

لاہور: آل راونڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے فخر کیساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں، اپنے کیریئر سے خوش ہوں، آج جس مقام پر ہوں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے ہے لہذا اپنے تمام ساتھی کرکٹرز ، کپتانوں، سپورٹ سٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں، کیریئر میں کئی اتار چڑھاو کا سامنا کرنا پڑا مگر اس دوران اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی سال 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی نبھائے۔ پاکستان کیلئے انہوں نے 55ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹونٹی میچزکھیلے۔392 بین الاقوامی میچوں میں 12 ہزار 789 رنز بنائے۔ 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹونٹی عالمی کپ ٹورنامنٹس میں پرفارمنس دی۔محمد حفیظ نے 3اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے اور 2006 میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا، اب وہ تقریبا 19 برس بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button