انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ المکرمہ : معروف بھارتی اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، راکھی نے اسلام قبول کرنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد عمرے کی ادائیگی کریں گی۔معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت جو کہ خبروں میں رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں، راکھی نے جب عادل درانی سے شادی کی تو ساتھ ہی اس راز کو بھی فاش کر دیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔عادل کے رویئے ، اپنی شادی کی خبر اوراپنی والدہ کی بیماری کے دوران کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے راکھی نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ سعودی عرب میں اللہ کے گھر کا دیدار کرنا چاہتی ہیں۔
راکھی نے رمضان میں روزے بھی رکھے اور اپنی مختلف ویڈیوز میں وہ حجاب پہنے دکھائی دیتی ہیں، اب راکھی کو جیسے ہی اجازت ملی تو انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔راکھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہیں بتایا کہ انہیں سعودی حکام کی جانب سے سپیشل کیک بھی دیا گیا، اس کیک پر تسبیح بھی بنی دکھائی دی۔راکھی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مدینہ میں نبی اکرمؐ کے روضے پر بھی حاضری دی ہے، انہوں نے کہا کہ مدینہ میں ان کو بے حد روحانی سکون محسوس ہوا۔راکھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے عمرے کے حوالے سے کئی ویڈیوز پوسٹ کیں ہیں، ویڈیوز میں اداکارہ نے بار بار ذکر کیا کہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کرنے پر بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button