اہم خبرتازہ ترینکاروبار

یہ ہوئی نہ بات،وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو کہا تھاکر دکھایا ، آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے تک کمی کا اعلان

یہ ہوئی نہ بات،وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو کہا تھاکر دکھایا ، آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے تک کمی کا اعلان

cپنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے آٹے کے تھیلے کی قیمت 80 سے 90 روپے تک کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے بعد وزیر خوراک بلال یاسین متحرک ہیں، انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا اور ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب جدون بھی موجود تھے۔ جس کے بعد فلور ملز نے آٹے کے تھیلے کی قیمت 80 سے 90 روپے تک کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا۔گندم کے اضافی سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے اجلاس کی صدارت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button