اہم خبرتازہ ترین

مسافر وین کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق ،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،افسوناک خبر آگئی

مسافر وین کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق ،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،افسوناک خبر آگئی

ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسافر وین میں 17 سے زائد افراد سوار تھے اور گاڑی صوابی میرا سے اسلام آباد جارہی تھی۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کنٹرول میں نہیں تھی اور گاڑی میں فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بارش اور پھسلن سڑکوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button