اہم خبرپاکستانتازہ ترینکاروبار

موجیں ختم۔۔۔پاکستانیوں ٹینکیاں بھروالیں 5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان آگیا

موجیں ختم۔۔۔پاکستانیوں ٹینکیاں بھروالیں 5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان آگیا

کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن شمس شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 جولائی کو پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی جاری رہے گی۔شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک کے مشکل ترین حالات میں ہڑتال کا تصور نہیں کیا جا سکتا، معاشی مشکلات میں اداروں کے ساتھ ہیں۔آئل ٹینکرز نے مطالبہ کیا کہ آئل ٹینکر مالکان سپلائی کے لیے سیکیورٹی فراہم کریں۔یاد رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر کے پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بہت سے لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں، دنیا میں ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ پمپس خسارے میں چل رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لے، بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے، اس ٹیکس سے پیٹرول پمپ کا کاروبار تباہ ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی کم سے کم منافع میں پٹرول پمپ چلا رہے ہیں، مہنگائی کی اونچی شرح میں کاروبار چلانا پہلے ہی مشکل ہے، غیر منصفانہ ٹیکسوں کی وجہ سے کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button