کھیل

پیرس اولمپک، چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار

پیرس اولمپک، چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار

پیرس اولمپکس کے چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار رہی، دو روز بعد امریکی ٹیم پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اولمپک کے تین نئے ریکارڈ بھی قائم ہوگئے۔پیرس اولمپکس کے چوتھے روز پہلا گولڈ شوٹنگ میں سربیا کے نام رہا جو اس کا پہلا گولڈ میڈل بھی تھا۔ دس میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربیا نے ترکی کو 16، 14 کے اسکور سے شکست دی، اسی مقابلے میں بھارت نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ میڈل حاصل کیا۔مردوں کے ٹریپ شوٹنگ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے 48 پوائنٹس کے ساتھ نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا جب کہ پچھلا ریکارڈ جمہوریہ چیک کے ایک شوٹر کے پاس تھا جس نے ٹوکیو اولمپکس میں 43 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button