میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ ہم عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر سکیں۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ اس بار شہری بارش کا مزہ لے رہے ہیں، کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں۔وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کی خوشخبری سنانے کا اعلان قبل ازیں بلدیہ عظمیٰ کے دفتر میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی جہاں میئر مرتضیٰ وہاب نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
0 0 Less than a minute