کھیل

ارشد ندیم کو سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے پر نیرج چوپڑا کا ردعمل سامنے آگیا

ارشد ندیم کو سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے پر نیرج چوپڑا کا ردعمل سامنے آگیا

نئی دہلی: بھارتی اولمپیئن نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کے سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیرج چوپڑا نے انکشاف کیا کہ انہیں مقابلوں میں کامیابی پر ایسے ہی تحائف ملے ہیں اور ہمارے خطے میں بھینسیں بھی بطور تحفہ دی جاتی ہیں۔ پیشکشوں میں گھی، لڈو، موٹرسائیکلیں اور ٹریکٹر بھی شامل ہیں۔چوپڑا نے کہا کہ میرے لیے بھی مقابلوں سے پہلے اعلانات ہوتے تھے کہ اگر نیرج یہ مقابلہ جیتتا ہے تو میں اسے 50 کلو گھی دوں گا۔ یہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ گھی طاقت بڑھاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button