سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کے منصوبے کو مسترد کردیا۔میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت پرسکون ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہوگی، وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ یہ دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے پر بات ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ اب ہم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلنے جارہے ہیں، اس پر دوبارہ بات ہوگی، میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔
0 1 1 minute read