اہم خبر

خصوصی افراد کے عالمی دن  پر پاک فضائیہ کا اظہار یک جہتی

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا۔ اس نغمے کو ملک کے نامور گلوکار المت آصف نے گایا ہے۔ نغمے کے بول معروف شاعر شبیر نازش نے لکھے ہیں اور موسیقی عمران زیک نے ترتیب دی ہے۔ نغمے میں پاکستان کی ترقی میں خصوصی افراد کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے اور سیاسی، سماجی، اقتصادی و ثقافتی زندگی کے ہر پہلو میں خصوصی افراد کے حالات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے اور ترقی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button