ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بنگالی ٹائیگرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ٹاس کی جیت بنگلا دیش کے حصے میں آئی، میچ کے آغاز پر اوپنرز محمد نعیم اور شمیم حسین کریز پر آئے، بنگالی ٹائیگرز کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی سکور پر گری ، انہیں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہنواز دھانی نے شکار کیا۔ شمیم حسن میدان مین اترے تو دھواں دھار بیٹنگ کی، 4 چوکوں کی مدد سے انہوں نے 22 رنز بنائے تھے کہ عثمان قادر کی بال پر افتخار احمد کوکیچ دے بیٹھے۔ آٹھویں اوور کے اختتام پر بنگلا کھلاڑیوں نے 39 رنز بنا لئے ہیں۔میچ سے قبل شاہین کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تسلسل قائم رکھنا چاہتے ہیں، ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، عثمان قادر، افتخار احمد اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فخرزمان، شاداب خان، شاہین آفریدی اور شعیب ملک کو پلیئنگ الیون سے آؤٹ کر دیا گیا۔پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل ہے، اگر آج بھی بابر الیون میچ جیت لیتی ہے تو تیسری فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں چھٹی بار کسی ٹیم کو وائٹ واش کریں گے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس سنگ میل کے ساتھ ٹیم پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی مل جائے گی، قومی ٹیم کا دوسری پوزیشن پر قبضے کا امکان ہے۔
0 0 1 minute read



