اہم خبر

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف بل پر دستخط کر دیے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 اعشاریہ 2 ٹریلین ڈالرز کے کورونا وباء امدادی اخراجاتی بل پر آخر کار دستخط کر ہی دئیے۔قبل ازیں امریکی صدر نے دستخط کرنے سے انکا رکر دیا تھا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیکیج کی منظوری کے بعد اب لاکھوں بے روزگار امریکیوں کو بڑے پیمانے پر معاشی امداد مل سکے گی،اس قانون سازی میں امریکی شہریوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کے لئے 900 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد اور قومی دفاع کیلئے 740 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھی شامل ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی نے مزید کہاکہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے مابین کئی مہینوں کے تلخ مذاکرات کے بعد کانگریس نے 21 دسمبر کو مشترکہ کورونا وائرس امداد اور اخراجات کا بل منظور کیاتھا۔ جسے پہلے تو امریکی صدر نے ویٹو کر دیا تھا لیکن اب دستخط کر کے اس کو منظور کر لیا ہے۔
خیال رہےکہ امریکی ایوان نمائندگان نے کوویڈ سے متاثر معاشی صورتحال کو سہارا دینے اور ویکسین کی تقسیم کیلئے 900 ارب ڈالر کا پیکج منظور کیا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوویڈریلیف بل پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئےترمیم کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کوروناامدادی بل پر اس وقت تک دستخط نہیں کریں گے جب تک اخراجات سےمتعلق ترمیم نہ کی جائے،مجھے ایک مناسب بل ارسال کریں، میں کانگریس سے مطالبہ کررہا ہوں کہ وہ اس بل میں ترمیم کریں اور مضحکہ خیزطور پر 600 ڈالرکو2ہزار ڈالرتک لےکرجائیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور کیا گیا پیکج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔900 ارب ڈالر ویکسین کی تقسیم ، وبا سے متاثر چھوٹے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہوں گے، رقوم بے روزگار افراد کو عارضی طور پر ہفتہ وار 300 ڈالر جب کہ بیشتر امریکیوں کو براہ راست 600 ڈالر کی امداد کے تحت تقسیم کی جائیں گی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button