ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے تھلیسیمیا سے آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنا بلڈ ٹیسٹ بھی کروایا۔ یہ کیمپ جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن، ایکٹ آف کائنڈنیس اور سدرہ فاؤنڈیشن کی جانب سے لگایا گیا۔ اس کیمپ کے انعقاد میں ظلعی انتظامیہ نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔
پاکستان میں ہر سال سات سے آٹھ ہزار بچے تھلیسیمیاں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں لگ بھگ ایک کروڑ لوگوں میں تھلیسیمیاں کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔