دبئی کے پاکستانی الیگزر گروپ نے پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کابیڑہ اٹھا لیا_
ملک کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ٹیچ فار پاکستان سے معاہدہ طے پا گیا.
پریس ریلیز۔ 3 جنوری 2021
اسلام آباد۔ پاکستان کے دیہی علاقوں میں سرکاری اسکولوں اور طلباء کی حالت زار دیکھ کر دبئی میں موجود ایک مخیر شخصیت نے ناگفتہ بہ حالات کے شکار اسکولوں کو مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیم کے معیار میں بہتری ہو اور طلباء کار آمد شہری بن سکیں۔پاکستان کے تعلیمی اعدادوشمار کی رپورٹ ۴۱۰۲ء کے مطابق مجموعی طور پر تین لاکھ سے زائد اسکول ہیں جن میں سے ایک لاکھ اکانوے ہزار سے زائد اسکول سرکاری جبکہ ایک لاکھ بارہ ہزار کے لگ بھگ نجی تعلیمی ادارے ہیں۔ ان اسکولوں میں طلباء کے داخلوں کی تعداد سنتالیس اشاریہ پانچ ملین ہے جن میں سے ستائیس اشاریہ سات ملین بچے سرکاری اسکولوں جبکہ انیس اشاریہ آٹھ ملین بچے نجی تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں معیاری اساتذہ کی قلت ہے۔ پاکستان بھر کے لگ بھگ انتیس فیصد اسکولوں میں صرف ایک استاد ہے جو کہ ملک کے تعلیمی نظام کے نا گفتہ بہ صورتحال کا مظہر ہے۔ الیگزر ELIXIR)) گروپ کے روح رواں علی راؤ پاکستان کے تعلیمی نظام کی تفریق پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ٹیچ فار پاکستان تنظیم کیساتھ اشتراک کر لیا ہے تاکہ تعلیم سے محروم اور ناقص تعلیم پانے والے طلباء کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کئے جاسکیں، اس معاہدے کے تحت الیگزر گروپ مستقبل کے دس ماہرین تعلیم اور راہنماؤں کا چناؤ کرے گا اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں پانچ سو طلباء کیلئے معیاری تعلیم کا بندوبست کیا جائیگا، اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی راؤ نے کہا ہے کہ مجھے ٹیچ فار پاکستان کی ٹیم کیساتھ شراکت داری پر خوشی ہے کیونکہ یہ نہ صرف ایک تنظیم ہی نہیں بلکہ برابری پر مبنی تعلیمی نظام کی طرف گامزن ایک تحریک ہے جو مستقبل کی نسلوں کی تعمیر کیلئے ضروری ہے۔پاکستان معیاری تعلیم کا مستحق ہے جو ہم اپنے بچوں کو دینے کے قابل ہوئے ہیں۔اس فیلو شپ کے ذریعے ہم مساوی تعلیم کے اہم مسئلے پر کام کیلئے اپنا بہترین ٹیلنٹ پیش کر رہے ہیں جو ہمیں بطور قوم درپیش ہے۔یہ نوجوان افراد ایک بہتر اور مساویانہ نظام کے قیام کیلئے قائدانہ کردار ادا کرینگے جہاں کہیں بھی یہ پاکستان میں خدمات سرانجام دینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ جدت کی ایک قسم اور ایک مثبت مداخلت ہے جس کی معاونت پر الیگزر گروپ کو فخر ہے۔ ٹیچ فار پاکستان تنظیم ٹیچ فار آل گلوبل نیٹ ورک کا شرکت دار ہے اور وفاقی نظامت تعلیم اور وزات وفاقی پیشہ ورانہ تعلیم کیساتھ ملکر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں تعلیمی تفریق کا خاتمہ ہو۔ٹیچ فار پاکستان یونیورسٹی کے قابل ترین نوجوان گریجوایٹس کو پسماندہ علاقوں میں دو سالہ فیلو شپ پر بھرتی کرتی ہے۔