Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی فلمی دنیا میں انٹری - Dailyghaznavi
بڑی خبر

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی فلمی دنیا میں انٹری

ٹک ٹاک کی متنازع اسٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کریں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم شاہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز کا پرومو جاری کیا گیا  ہے جکہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے معاہدے پر دستخط کرتی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا

ویب سیریز راز میں ہدایتکاری کے فرائض اسد علی زیدی نے انجام دیے ہیں۔

 

ویب سریز کی کہانی منصور سعید کی تحریر کردہ ہے جب کہ اس کے پروڈیوسر فرحان گوہر ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا

خیال رہے کہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت رواں برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button