موسم

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانوں کا سلسلہ تھم گیا، امدادی کارروائیاں جاری

واشنگٹن: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانوں کا سلسلہ تھم گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے کچھ علاقے اب بھی زیرآب ہیں جہاں پر بحالی کا کام جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں اب بھی تقریبا 24 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کیلیفورنیا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر طوفانوں سے ہونے والی تباہی اور اضافی وفاقی امداد کی ضروت کا جائزہ لیں گے۔ کیلیفورنیا میں 3 ہفتوں میں طوفانوں کے باعث مختلف حادثات میں 20 اموات ہو چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button