اسلام آباد:متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے کل سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری جنرل نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ کل سے روٹی 16 ، نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی،فائن آٹے کا 80 کلو تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے، آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار روپے تک مل رہا ہے، ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ مہنگا آٹا اور فائن خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔
0 3 Less than a minute