Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پنجاب میں مفت آٹے نے 2 شہریوں کی جان لے لی
پاکستان

پنجاب میں مفت آٹے نے 2 شہریوں کی جان لے لی

رمضان المبارک کی آمدسے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے مفت آٹے کا حصول دو شہریوں کی جان لے گیا۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹے کے حصول کیلئے لائن میں لگی خاتون کو آٹا تو نہ مل سکا لیکن اس کی جان چلی گئی۔رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹے کے حصول کے لیے آٹے کی لائن میں لگی تھیں، بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی تاہم ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دم توڑ گئیں۔اس کے علاوہ ملتان میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔دوسری جانب بہاولنگر کے ایک پارک میں قائم مفت آٹے پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شکرگڑھ میں ڈنڈا بردار شہریوں نے آٹے سے بھرا ٹرک لوٹ لیا جبکہ رحیم یار خان میں آٹے کے تھیلے لے جانے پر عملے نے شہری کو تھپڑمار کر تھیلے چھین لیے۔اس کے علاوہ ملتان اور صادق آباد میں بھی آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button