پاکستانکاروبار

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا،آج پاکستان کو چین سے 30 کروڑ ڈالر مل جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما ء وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑڈالر موصول ہوجائیں گے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے ،آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1 اعشاریہ 3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے، یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button