انٹرٹینمنٹ

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بٹ نے اپنے بیا ن میں کہا کہ والد کی نمازِجنازہ اُن کی خواہش کے مطابق آج بعد نمازِجمعہ دوپہر ڈھائی بجے کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ عثمان خالد بٹ نے مزیدکہا کہ مرحوم والد کی شعبۂ فن و ثقافت کیلئے بہت خدمات ہیں ،والد نے فنون لطیفہ کے میدان میں بےشمار کامیابیاں حاصل کیں ، ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی نیف ڈیک، سابق ڈی جی نیشنل حجرہ کونسل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اس کے علاوہ عثمان خالد بٹ کے والد والد اسٹیج اور اسکرین اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے جنہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو متعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومتِ فرانس کی طرف سے بھی کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔اداکار نے مداحوں سے والد کی مغفرت کے لیے دعا وں کی اپیل کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button