ممبئی(غزنوی مانیٹرنگ)دنیا بھر میں مرد ، خواتین شادیاں کرتے ہیں ، کچھ لوگ گرل فرینڈ رکھتے ہیں جو بعد ازاں ان سے شادی بھی کرلیتے ہیں لیکن یہاں قارئین کو بات بتاتے چلے کہ بھارتی ریاست اترپردیش ایک ایسا دلچسپ و عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جو آپ سن کر ہسنے پر مجبور ہوجائیں گے، جہاں ایک باپ اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر دوسرے شہر لے گیا اور شادی بکرلی جو ایک سال عرصہ گرنے کے بعد پولیس کی گرفت میں آگیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق کملیش کو پتہ چلا کہ اس کا بیٹا ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے،لڑکی جو اس کے بیٹے سے محبت کرتی تھی اس کی موجودگی میں بھی اس کے بیٹے سے ملنے آتی تھی لیکن ایک دن اچانک لڑکی اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر غائب ہوگئی، اس کے بعد لڑکی کے گھر والے فوری طور تھانے پہنچ گئے جہاں پر انہوں رپورٹ درج کرادی۔ اس سارے واقعہ کے بعد جب پولیس نے تحقیقات شروع کی تو انہیں پتہ چلا کہ تو انھوں نے کملیش کے بیٹے کو پکڑا لیکن اس نے پولیس والوں موقع پر ہی بتادیا ہے کہ ان کا بریک اپ ہوچکا ہے اور میں خود اپنے باپ کو ڈھونڈ رہا ہے جو بغیر بتائے کہیں چلا گیا
0 42 1 minute read