Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کی اپیل پر برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہرے ۔ - Dailyghaznavi
بڑی خبر

قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کی اپیل پر برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہرے ۔

قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کی اپیل پر برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہر ے منعقد کیے گے ، کرونا وبا ء کی۔حفاظتی تدبیر کو پیش نظر رکھتے ہوے پروگرامات چھوٹے پیمانے پر منعقد کیے گے ۔ ان پروگرامات کے ذریعے برطانیہ بھر کے کشمیر یوں ، پاکستانیوں اور دیگر تمام کمیونیٹیز نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں یکجہتی کا پیغام بھیجا اور اس بات کا عہد کیا جب تک کشمیر یوں کو ان کا پیدائیشی اور جائز حق ،حق خوداردیت نہیں مل جاتا اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کی، ڈربی شہر میں احتجاجی مظاہرہ کی قیادت مولانا فضل احمد قادری سرپرست اعلی بین الاقوامی کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی نے کی، لوٹن میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت چوہدری محمد شریف سینیئر نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کی- ہینڈز ورتھ میں میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت مفتی عبدالمجید
ندیم نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کی , چوہدری محمد یاسین مرکزی راہنما تحریک کشمیر برطانیہ نے نیلسن میں ہونے والے احتجاجی مظاہر ے کی قیادت کی، حافظ محمد آزاد سیکریڑی جنرل تحریک کشمیر برطانیہ نے بریڈ فورڈ میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت کی ، مولانا شفیق الرحمن مرکزی راہنما تحریک کشمیر برطانیہ نے اولڈ میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت اور محمد اصغر مرکزی راہنما تحریک کشمیر برطانیہ نے ڈیوزبری میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔
مختلف سیاسی راہنماوں خواجہ محمد سلیمان ، مولانا اقبال اعوان، چوہدری خادم حسین ، مولانا محمد سجاد ، سید عاشق حسین ، مس رانی ، خواجہ انعام الحق، ساجد ملک، چوہدری محمد شکیل، عابد ملک ، راوف مغل،اعظم فاروق ، چوہدری جبران ، شوکت بٹ ، انجینیر محمد یوسف اور دیگر سیاسی راہنماوں نے بھی مظاہروں میں شرکت کی اور اپنا اظہار خیال کیا۔ برطانیہ بھر میں لوگوں نے جمعہ کی نماز کی بعد برطانیہ کے تمام شہروں میں بھارت کے کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور یہ بھارت کو یہ پیغام بھیجا کہ وہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز فوجی قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے اور کشمیری اپنے پیدائشی حق ، حق خوداردیت سے دستبردار نہیں ہوگے۔ جب صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے دیگر راہنماوں مفتی عبدالمجید ندیم ، چویدری خادم حسین، چویدری سلیمان، خواجہ انعام الحق ، اعظم فاروق ، مس رانی راوف مغل ، چوہدری جبران ، مولانا سجاد اور چوہدری شکیل کے ہمراہ بھارتی قونصلیٹ برمنگھم میں پٹیشن جمع کروانے کے لیے لگے تو بھارتی قونصلیٹ نے پٹیشن لینے سے انکار کر دیا اس پر سٹاپ دی وار کولیشن کے راہنما سٹیورڈ رچرڈ سن نے دیگر کشمیر ی راہنماوں کے ساتھ اس رویے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بھارت اپنے آپ کو کسی صورت میں جہوری ملک کہلوانے کا حق دار نہیں اگر اس طرح کا سلوک یہ برمنگھم میں ہم سے کر رہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کی شدد کا ہم اندازہ نہیں لگا سکتے ۔ اس لیے اقوام متحدہ کا نوٹس لے کر کشمیر کو بھارت کے شکنجے سے آزاد کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button