Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پاکستان بمقابلہ زمبابوے ،شاہینوں نے قوم کومیٹھی عید کا میٹھا تحفہ دینے کی ٹھان لیآخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کب اور کہاں کھیلا جائیگا ،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ جانیں - Dailyghaznavi
بڑی خبر

پاکستان بمقابلہ زمبابوے ،شاہینوں نے قوم کومیٹھی عید کا میٹھا تحفہ دینے کی ٹھان لیآخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کب اور کہاں کھیلا جائیگا ،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ جانیں

 

ہرارے (نیوز ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کل دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گے۔ قومی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سویپ کا مشن لیئے شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز جیت کر قوم کومیٹھی عید کا میٹھا تحفہ دینے کی ٹھان لی۔ ہرارے میں دوسرے روز بھی جم کر فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی۔قومی ٹیم نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ یونس خان کی زیرنگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں کے دوران خوب پسینہ بہانا۔ زمبابوین ٹیم نے بھی نیٹ پریکٹس کی۔پاک زمبابوے دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہو گا۔ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر 11 مئی کو خصوصی پرواز کے ذریعے قومی ٹیم کی وطن واپسی کیلئے این او سی جاری کر دیا۔ 29 رکنی اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سات دن تک گھروں میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button