اہم خبرپاکستان

مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔زمان پارک لاہور میں عمران خان نے صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے، جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔قبل ازیں عمران خان سے لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان پر درج مقدمات اوران کےکیسزپرقانونی مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے لیگل ٹیم سےگرفتارپارٹی رہنماؤں کی رہائی سےمتعلق گفتگو بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button