پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈیرہ غازی خان میں درج کرپشن کیس 14روزہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈیرہ غازی خان میں درج کرپشن کیس میں 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

چیئرمین تحریک انصاف کی ڈیرہ غازی خان میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، سابق وزیر اعظم اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ مقدمہ کہاں کا ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ ڈیرہ غازی خان میں درج ہے، گزارش ہے کہ 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی جائے۔

دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ڈیرہ غازی خان کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ 14 روز کا وقت کافی ہوتا ہے، اس دوران متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button