پاکستان

سمندری طوفان بپر جوائے ،پاکستان کیلئے اب بھی خطر ہ ،آج کیٹی بندر کی ٹکرائے گا

کراچی(نیوز ڈیسک) سمندری طوفان بپر جوائے کا رخ تبدیل ، کراچی سے دور ہونے لگا،پاکستان کیلئے اب بھی خطر ہ آج کیٹی بندر کی ٹکرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ سمندری طوفان کراچی سے 275 جبکہ کیٹی بندر سے 240 کلومیٹر دور ہے ۔ اس سائیکلون کے گرد 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ اس سے 30 فٹ سے بھی اونچی لہریں اُٹھنے کا خطرہ ہے ۔ بپرجوائے اب شمال مشرقی سمت کی طرف بڑھ رہا ۔اس کے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرانے کی وجہ سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کا بھی خطرہ ہے،گڈانی میں بھی اونچی لہریں کا خطرہ ہے ، مزید موسلا دھار بارشوں کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر کیٹی بندر کو خالی کرالیا گیا، ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button