انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت اور میکا سنگھ میں صلح ہوگئی، مقدمہ خارج

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت اور گلوکار میکا سنگھ کے درمیان 2006 سے جاری مبینہ طور پر زبردستی بوسہ لینے کا مقدمہ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار میکا سنگھ نے راکھی ساونت کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر منسوخ کرانے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو راکھی ساونت نے خود ہی 17 سال بعد کیس واپس لے لیا۔راکھی ساونت اور ان کے وکیل نے 15 جون کو اس مقدمے میں ایک حلف نامہ جمع کروایا کہ میکا سنگھ اور ان کے درمیان معاملات مفاہمت سے حل ہوگئے ہیں۔ بعدازاں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی گلوکار میکا سنگھ کے خلاف اداکارہ راکھی ساونت کا مبینہ طور پر زبردستی بوسہ لینے کا مقدمہ ختم کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button