کشمیر

آزاد کشمیر کا232ارب روپے کا بجٹ پیش،پنشن کیلئے 35ارب مختص

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر کا مالی سال 24-2023ء کے لیے بجٹ پیش کر دیا گیا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس کی صدارت اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کی۔اجلاس میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اسمبلی اجلاس میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔وزیرِ خزانہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے کہا کہ ایوان 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔وزیرِ خزانہ آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ کا کل حجم 232 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے بجٹ میں 67 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔بجٹ میں پنشن کے لیے 35 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 1 کھرب 90 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بورڈ آف ریونیو کے لیے 1 ارب 67 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ترقیاتی بجٹ کے لیے 42 ارب، غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب وفاق سے جبکہ 12 ارب روپے اپنے وسائل سےحاصل ہوں گے۔گزشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔تعلیم کا بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔صحت کے لیے 1.8 ارب سے بڑھا کر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کا بجٹ 2 ارب 80 کروڑ سے بڑھا کر 3 ارب 70 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کا بجٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button