اہم خبر

سلیمان خوف زدہ تھا لیکن باپ کو خوش کرنے کیلئے سفر میں شامل ہوا،پھوپھی کا بیان سامنے آگیا

لندن(نیوز ڈیسک) شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کی ہلاکت سے متعلق پھوپھی کا بڑا سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہزادہ داؤد اور سلیمان کے لواحقین نے بھی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے، آبدوز زیرِ سمندر تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس حوالے سے سلیمان داؤد کی پھوپھو نے کہ بھتیجا سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، لیکن فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شامل ہوا۔ یاد رہے کہ ٹائٹن آبدوز کا ملبہ ملا لیکن کسی سیاح کی لاش نہ مل سکی ،اوشین گیٹ کمپنی اور امریکی کوسٹ گارڈز نے 5 سیاحوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button