Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
تھائی لینڈ، ویکسین لگوانے والوں کو گائے دی جائے گی - Dailyghaznavi
بڑی خبر

تھائی لینڈ، ویکسین لگوانے والوں کو گائے دی جائے گی

تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بطور تحفہ گائے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ایک منفرد مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس مہم کے مطابق چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ہر ہفتے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کی جائے گی جسے جیتنے والے خوش نصیب کو گائے مفت میں دی جائے گی۔تھائی لینڈ کے اس ضلعے میں کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین مہم کا آغاز سات جون سے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button