Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
’یہ بھاگ سکتی تھی مگر نہیں بھاگی کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ شعیب اختر نے پیغام جاری کردیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

’یہ بھاگ سکتی تھی مگر نہیں بھاگی کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ شعیب اختر نے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 جگہوں پر آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق ٹریل تھری سید پور کے علاقے کی جانب صبح سے آگ لگی ہوئی ہے،ڈی 12 کی جانب مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی آج دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے جب کہ بری امام کی جانب بھی مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی ہے، یہ بات واضح نہیں کہ آگ کیسے لگی، آیا کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی ہے یا پھر یہ کسی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔البتہ پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر اس معاملے میں خاصے غصے میں نظر آرہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ایک پرندے اور اس کے انڈوں کی تصویر شیئر کی، انڈوں کے برابر میں ایک پرندہ مردہ حالت میں پڑا ہوا ہے جو ممکنہ طور پر آگ میں جھلس کر ہلاک ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button