پاکستانموسم

طوفانی بارشیں، شاہراہ قراقرم بند، پنجاب ،بلوچستان بھی متاثر، موسم مزید خراب رہنے کا امکان

اسلام آباد(نیوزدیسک) پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سامنے آنے لگے ، گوجرانوالہ میں ہرڑ کے مقام پربند ٹوٹنے سے 15 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ بلوچستان میں زیارت اور جھل مگسی میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک معطل ۔چلاس میں سازین کے مقام پرسیلابی ریلہ شاہراہ قراقرم کو بہاکر لے گیا جس کے بعد گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، سیالکوٹ، مری،گلیات، ایبٹ آباد، مانسہرہ،کوہستان اور سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے شہر دادو میں تیز بارش کے بعد گورکھ ہل سٹیشن پر درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور دادو شہر میں تیز بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button