پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کا معاملہ ، حکومتی درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی

لاہور:لاہور ہائیکورٹ، پنجاب حکومت کی سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت، عدالت نے سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی ۔دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کر رکھا ہے۔ عدالت نے اپیل پر چوہدری پرویز الٰہی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی ۔پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی انٹرا کورٹ اپیل میں چوہدری پرویز الٰہی، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت عالیہ کے سنگل جج نے 14 جولائی کو چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ دیا، سنگل جج کو تھانہ غالب مارکیٹ اور گجرات انٹی کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت نہ دینے کی استدعا کی ۔۔سنگل جج کو بتایا گیا کہ عبوری ضمانت درخواست پر حفاظتی ضمانت نہ لی جائے۔موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل جج نے خلاف قانون دو مقدمات میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کی ۔سنگل جج نے 14 جولائی کا فیصلہ آئین اور قانون کی منشا کے خلاف جاری کیا، عدالت سنگل بنچ کا چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دے اوراپیل کے فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button